غزہ کی جنگ 442ویں دن میں داخل ہو گئی ہے جب کہ غاصب صیہونی فوج نے فلسطینیوں کے گھروں کو نشانہ بنانے کی پالیسی کے تحت شمالی غزہ کے علاقے جبالیا البلد میں ایک مکان پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 7 بچوں سمیت 10 فلسطینی شہید ہو گئے۔
العربی الجدید نے بتایا ہے کہ حماس نے غزہی پٹی میں گزشتہ 77 دنوں کے دوران صیہونی فوج کے خلاف آپریشنوں کے دوران 60 صیہونی فوجی اور ایک اعلی کمانڈر کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔
دوسری جانب ذرائع نے العربی الجدید کو بتایا ہے کہ غزہ پٹی میں جنگ بندی کا معاملہ تعطل کا شکار ہو گيا ہے اور اختلافی مسائل غزہ میں جنگ بندی کے اعلان اور حماس اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے عمل میں تعطل کا باعث ہیں۔
آپ کا تبصرہ